Sunday, 17 March 2019

Romantic Shayari on Love | Moshsin Naqvi

 بھڑکائیں میری پیاس کو اکثر تیری آنکھیں
محسن نقوی


Urdu Love Poetry - bharkayn meri pyas ko aksar teri ankhein
Romantic Shayari on Love | Moshsin Naqvi

 بھڑکائیں میری پیاس کو اکثر تیری آنکھیں
صحرا میرا چہرہ ہے سمندر تیری آنکھیں

پھر کون بھلا داد تبسم انہیں دے گا
روئیں گی بہت مجھ سے بچھڑ کر تیری آنکھیں

خالی جو ہوئی شام غریباں کی ہتھیلی
کیا کیا نہ لٹاتی رہیں گوہر تیری آنکھیں

بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکن
کھلتی ہیں بہت دل میں اتر کر تیری آنکھیں

اب تک میری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتا
بھیگی ہوئی اک شام کا منظر تیری آنکھیں

ممکن ہو تو اک تازہ غزل اور بھی کہہ لوں
پھر اوڑھ نہ لیں خواب کی چادر تیری آنکھیں

میں سنگ صفت ایک ہی رستہ میں کھڑا ہوں
شائد مجھے دیکھیں گی پلٹ کر تیری آنکھیں

یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسن
وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تیری آنکھیں


وڈیو دیکھنےکےلیے وڈیوپہ کلک کیجیے

Bharkayn meri pyas ko aksar teri ankhein

Romantic Shayari - Mohsin Naqvi
 بھڑکائیں میری پیاس کو اکثر تیری آنکھیں