کاش آ جائے مجھے جان سے گزرتے دیکھے
محسن نقوی
کاش آ جائے مجھے جان سے گزرتے دیکھے
اس کی خواہش تھی کبھی مجھ کو بکھرتے دیکھے
وہ سلیقہ سے ہوے ہم سے گریزاں ورنہ
لوگ تو صاف محبت میں مکرتے دیکھے
تم نے دیکھا ہے نکلتا ہوا سورج لوگو
تم نے کچھ خواب سہانے نہیں مرتے دیکھے
ایک سہمے ہوئے ساحل کی طرح آنکھوں نے
کتنے چڑھتے ہوئے طوفان اترتے دیکھے
وقت ہوتا ہے ہر اک زخم کا مرہم محسن
پھر بھی کچھ زخم ہیں ایسے جو نہ بھرتے دیکھے
Kash a Jay mujhe jaan se guzarte
محسن نقوی
Sad Ghazal in Urdu | Kash a Jay mujhe jaan se guzarte |
کاش آ جائے مجھے جان سے گزرتے دیکھے
اس کی خواہش تھی کبھی مجھ کو بکھرتے دیکھے
وہ سلیقہ سے ہوے ہم سے گریزاں ورنہ
لوگ تو صاف محبت میں مکرتے دیکھے
تم نے دیکھا ہے نکلتا ہوا سورج لوگو
تم نے کچھ خواب سہانے نہیں مرتے دیکھے
ایک سہمے ہوئے ساحل کی طرح آنکھوں نے
کتنے چڑھتے ہوئے طوفان اترتے دیکھے
وقت ہوتا ہے ہر اک زخم کا مرہم محسن
پھر بھی کچھ زخم ہیں ایسے جو نہ بھرتے دیکھے
Kash a Jay mujhe jaan se guzarte
کاش آ جائے مجھے جان سے گزرتے دیکھے |