Friday 8 March 2019

Urdu Love Shayari

 چلو اک نظم لکھتے ہیں
Urdu Romantic Poetry

 چلو اک نظم لکھتے ہیں
کسی کے نام کرتے ہیں
مگر اب سوچنا یہ ہے،
کہ اس میں ذکر کس کا ہو
اس میں بات کس کی ہو
اس میں ذات کس کی ہو،
اور یہ بھی فرض کرتے ہیں،
کہ جس پہ نظم لکھتے ہیں
اس سے محبت کرتے ہیں
ہمارے سارے جذبوں کو
بس اسکی ہی ضرورت ہے
اظہار کی خاطر
اک نظم کی حاجت ہے،
چلو اک کام کرتے ہیں
کہ ہم جو نظم لکھتے ہیں
تمھارے نام کرتے ہیں
تمھی عنوان ہو اسکا
تمھارا ذکر ہے اس میں
تمھاری بات ہے اس میں
تمھاری ذات ہے اس میں

وڈیودیکھنےکےلیےلنک پہ کلک کیجیے 


Urdu Romantic Poetry
چلو اک نظم لکھتے ہیں



No comments:

Post a Comment