Wednesday, 20 March 2019

Narazgi Shayari | Mere qurb se mere wajood tak

 میرے قرب سے میرے وجود تک  

Sad Urdu Poetry - Mere qurb se mere wajood tak
میرے قرب سے میرے وجود تک 

میرے قرب سے میرے وجود تک  
اسے اِخْتِلاف تو سدا کا تھا 

میرے غم سے میرے جنون تک  
یہ فاصلہ بس انا کا تھا 

میری زندگی سے میری سانس تک 
وہ فلسفہ بس دعا کا تھا 

میری بات سے تیرے ذکر تک  
کوئی سلسلہ جو ہوا کا تھا 

میری حقیقت سے میرے خواب تک 
وہ بے خبر انتہا کا تھا 

میرے وہم سے میرے گمان تک 
یہ مرحلہ وفا کا تھا 


میری طلب سے میرے نصیب تک 
یہ معاملا خدا کا تھا

وڈیودیکھنےکےلیےکلک کیجیے