Sunday, 17 March 2019

Ishq Shayari in Urdu | Qissa Abhi Hijab Se Aage

قصہّ ابھی حجاب سے آگے نہیں بڑھا


Mohabbat Poetry - قصہّ ابھی حجاب سے آگے نہیں بڑھا
Ishq Shayari in Urdu | Qissa Abhi Hijab Se Aage

قصہّ ابھی حجاب سے آگے نہیں بڑھا
میں ’آپ‘، وہ ’جناب‘ سے آگے نہیں بڑھا

مّدت ہوئی کتاب ِمحبت شروع کیے ہوئے
لیکن میں پہلے باب سے آگے نہیں بڑھا

لمبی مُسافتّیں ہیں مگر اس سوار کا
پاؤں ابھی رکاب سے آگے نہیں بڑھا

طول ِکلام کے لیے میں نے کیے سوال
وہ مختصر جواب سے آگے نہیں بڑھا

رخُسار کا پتہ نہیں، آنکھیں تو خوب ہیں
دیدار ابھی نقاب سے آگے نہیں بڑھا

وہ لذت گناہ سے محروم رہ گیا
جو خواہش ثواب سے آگے نہیں بڑھا



وڈیو دیکھنےکےلیے وڈیوپہ کلک کیجیے


Romantic Shayari - Qissa abhi hijab Se aage
قصہّ ابھی حجاب سے آگے نہیں بڑھا