Wednesday, 20 March 2019

Friendship Shayari Sad | Ruḳhsat hua to baat miri maan kar gaya

رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا
 خالد شریف


Sad poetry - Khalid sharif
Ruḳhsat huā to baat mirī maan kar gaya

رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا
جو اس کے پاس تھا مجھے دان کر گیا

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

دلچسپ واقعہ ہے کہ کل اک عزیز دوست
اپنے مفاد پہ مجھے قربان کر گیا

کتنی سدھر گئی ہے جدائی میں زندگی
ہاں وہ جفا سے مجھ پہ تو احسان کر گیا

خالد میں بات بات پہ کہتا تھا جس کو جان

وہ شخص آخرش مجھے بے جان کر گی

وڈیودیکھنےکےلیےکلک کیجیے