سپنے چوری کر کے ساجن ساری رات جگاتے ہو
سکندرسہراب
سپنے چوری کر کے ساجن ساری رات جگاتے ہو
ہم سے کیا ہے بیر پرانا کیوں اتنا تڑپاتے ہو
تم کیا جانو ایک نظر میں کتنے زخم جگاتے ہو
مہکی سی مسکان سے کتنے دل گھائل کر جاتے ہو
اور بھی کتنے چاند سے چہرے اس بستی میں بستے ہیں
جانے تم میں کیا جادو ہے جو من میں بس جاتے ہو
چوری کرنا اچھا ہے کیا چوری کی لے چھوڑ بھی دو
کل تو دل کا چین چرایا اور اب نین چراتے ہو
اک پل جیسے تم سے پیارا کوئی نہیں
اور کبھی اک پل میں جیسے بیگانے بن جاتے ہو
دنیا والو تم ہی سوچو تم کتنے دیوانے ہو
ہم جب دیوانے ٹھہرے تو کیوں ہم کو سمجھاتے ہو
وڈیودیکھنےکےلیےکلک کیجیے
سکندرسہراب
Sikandar Sohrab |

Sapny Chori Karke Sajan |