زندگی سےمتعلق خوبصورت اشعار
تمام عمر زندگی سے فریب کھاتے رہے
جب کبھی فرصت ملی اوروں کو سمجھاتے رہے
آئے ٹھہرے اور روانہ ہو گئے
زندگی کیا ہے سفر کی بات ہے
(حیدر علی جعفری)
اب تو خوشی کا غم ہے نہ غم کی خوشی مجھے
بے حسی بنا چکی ہے بہت زندگی مجھے
( شکیل بدایونی)
اب میری کوئی زندگی ہی نہیں
اب بھی تم میری زندگی ہو کیا
(جون ایلیا)
گیلے کاغذ کی طرح ٹھہری زندگی اپنی
کوئی لکھتا بھی نہیں کوئی جلاتا بھی نہیں
(عبد الحمید عدم)
اجازت ہو تو میں تصدیق کر لوں تیری زلفوں سے
سنا ہے زندگی اک خوبصورت دام ہے ساقی
(عبد الحمید عدم)
ادا ہوا نہ قرض اور وجود ختم ہو گیا
میں زندگی کا دیتے دیتے سود ختم ہو گیا
( فریاد آزر)
ان پہ قربان ہر خوشی کر دی
زندگی نذر زندگی کر دی
(فگار اناوی)
اک زندگی عمل کے لیے بھی نصیب ہو
یہ زندگی تو نیک ارادوں میں کٹ گئی
( خلیل قدوائی)
اہل دل کے واسطے پیغام ہو کر رہ گئی
زندگی مجبوریوں کا نام ہو کر رہ گئی
( گنیش نہاری طرز)
بہت حسیں سہی صحبتیں گلوں کی مگر
وہ زندگی ہے جو کانٹوں کے درمیاں گزرے
( جگر مراد آبادی)
تلخیاں اس میں بہت کچھ ہیں مزہ کچھ بھی نہیں
زندگی دردِ محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
( کلیم عاجز)
تو کہانی ہی کے پردے میں بھلی لگتی ہے
زندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی
( اختر سعید خان)
جو گزاری نہ جا سکی ہم سے
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے
( جون ایلیا)
درد بڑھ کر دوا نہ ہو جائے
زندگی بے مزہ نہ ہو جائے
( علیم اختر)
زندگی زندگی دلی کا نام ہے
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
( امام بخش ناسخ)
زندگی زور ہے روانی کا
کیا تھمے گا بہاؤ پانی کا
( عبد الحمید عدم)
زندگی شائد اسی کا نام ہے
دوریاں مجبوریاں تنہائیاں
( کیف بھوپالی)
زندگی مائل فریاد و فغاں آج بھی ہے
کل بھی تھا سینے پہ اک سنگ گراں آج بھی ہے
( کلیم عاجز)
گنوائی کس کی تمنا میں زندگی میں نے
وہ کون ہے جسے دیکھا نہیں کبھی میں نے
( جون ایلیا)
لائی ہے کس مقام پہ زندگی مجھے
محسوس ہو رہی ہے خود اپنی کمی مجھے
( علی احمد جلیلی)
کبھی خرد کبھی دیوانگی نے لوٹ لیا
طرح طرح سے ہمیں زندگی نے لوٹ لیا
( حفیظ بنارسی)
یہی ہے دورِ غمِ عاشقی تو کیا ہو گا
اسی طرح سے کٹی زندگی تو کیا ہو گا
( فارغ بخاری)
یہی ہے زندگی کچھ خواب چند امیدیں
انہیں کھلونوں سے تم بھی بہل سکو تو چلو
( ندا فضلی)
وڈیودیکھنےکےلیےکلک کیجیے






















