Tuesday, 19 March 2019

2 line shayari


اردوکےبہترین اشعار


2 line Poetry
Add caption

دیکھ کر ہمیں جو چپ چاپ گزر جاتا ہے
کبھی اس شخص کو ہم پیار کیا کرتے تھے
2 line poetry




الفت کا جب مزہ ہے کہ وہ بھی ہوں بے قرار
دونوں طرف ہو آگ برابر لگی ہوئی
2 line urdu poetry romantic

گزر تو جائے گی تیرے بغیر لیکن
بڑی بے کیف بڑی بے قرار گزرے گی
2 line poetry




کھلے جو پھول تو یاد آئی تیرے لب کی ہنسی
قسم خدا کی مجھے ستاتی رہی بہار بہت
2 line poetry


گر غفلت سے باز آیا تو جفا کی
تلافی کی بھی ظالم نے تو کیا کی
sad urdu poetry


توڑ کر عہد کرم ناآشنا ہو جائیے
بندہ پرور جائیے اچھا خفا ہو جائیے
sad love poetry


بھول جانا تو رسم دنیا ہے
آپ نے کونسا کمال کیا
2 lines shayari




تم کو خبر ہوئی نہ زمانہ جان سکا
ہم چپکے چپکے تم پر کئی بار مر گئے
2 lines urdu love poetry

وڈیودیکھنےکےلیےوڈیوپہ کلک کیجیے


ہم جان سے جائیں گے تبھی بات بنے گی
تم سے تو کوئی راہ نکالی نہیں جاتی

یہ بھی اچھا ہوا کہ اسے پا نہ سکے محسن
ہمارا ہو کہ بچھڑتا تو قیامت ہوتی

جو حیران ہیں تیرے ضبط پہ کہہ دو قتیل ان سے
جو دامن پر نہیں گرتا وہ آنسو دل پہ گرتا ہے

کاش مجھے معلوم ہو جائے تیری سوچ کا محور
تو میں خود کو تراشوں تیرے اندازِ نظر سے

ضد پہ آ جائے کسی بات پہ بچہ جیسے 
دل تیرے بعد کچھ اس طرح سنبھالا میں نے 

میں کس امید پہ وابستہ کر لوں خواہش اپنی 
تیرے مزاج کے موسم کا کوئی اعتبار نہیں

وڈیودیکھنےکےلیےوڈیوپہ کلک کیجیے


یہ سرد شامیں بھی کس قدر ظالم ہیں وصی
بظاہر سرد ہوتی ہیں مگر ان میں دل سلگتا ہے

ایسے بیٹھے ہیں کہ جیسے دیکھا ہی نہیں
یہی انداز تو دیوانہ بنا دیتے ہیں

آگ بجھنے کو جو آئے تو ہوا دیتا ہے
وہ نئے طرز کی ہر روز سزا دیتا ہے

دل کے دریا کو کسی روز اُتر جانا ہے
اتنا بے سمت نہ چل لوٹ کے گھر جانا ہے

تو نے چھیڑا تو اور بگڑ جائے گی
زندگی زلف نہیں کہ سنور جائے گی

اپنے حالات کا بھی احساس نہیں مجھ کو محسن
میں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں

کمال اس نے کیا اور میں نے حد کردی
کہ خود بدل گیا اس کی نظر بدلنے تک

دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے

کٹ ہی گئی جدائی بھی کب یہ ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے میرے بھی دن گزر گئے

خسرو دریا پریم کا الٹی وا کی دھار
جو اترا سو ڈوب گیا جو ڈوبا سو پار

ملنا تھا اتفاق بچھڑنا عجیب تھا
وہ اتنا مجھ سے دور ہے جتنا قریب تھا

چلے تو آؤ تصور میں مگر کچھ تیرنا سیکھو
تم اکثر ڈوب جاتے ہو میری اشکوں کے طوفان میں

وڈیودیکھنےکےلیےوڈیوپہ کلک کیجیے

جو خواب ازل سے دیکھا تھا اس خواں کی یہ تعبیر ملی
اک صبر شکن احساس ملا اک درد بھری تقدیر ملی

اسے یقین کہ میں جان دے نہ پاؤں گا محسن
مجھے یہ خوف کہ پچھتائے گا بہت آزما کہ مجھے

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ ہی رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے

اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہو گی
نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
دیکھا اس بیماریِ دل نے آخر کام تمام کیا

مر مر کے اگر شام تو رو رو کے سحر کی
یوں زندگی ہم نے تیری دوری میں بسر کی

اس مرض سے کوئی بچا بھی ہے
چارہ گر عشق کی دوا بھی ہے

وڈیودیکھنےکےلیےوڈیوپہ کلک کیجیے


No comments:

Post a Comment